Learn how to make English sentences. Sentence formation and sentence structure explained in Urdu. Basic sentence structure, and basic sentence pattern explained in this article. Types of sentence structures, sentence parts, also described with sentence structure examples.
When we communicate verbally or in writing, we use words and sentences. Any person trying to learn English or improve his/her English speaking and writing skills, must first understand how the sentences are constructed. Here, we will teach in easy Urdu language as to what is a sentence? How is it formed? What are various patterns of sentence formation? What is a subject, object, subject and object complements? What are clauses and their kinds?
جب ہم کسی سے کوئی بات چیت کرتے ہیں تو words اور sentence استعمال کرتے ہیں۔sentence کیا ہوتا ہے؟ الفاظ کا ایسا مجموعہ جس کے کچھ معنی ہوں sentence کہلاتا ہے۔sentence کے معنی جب ہی نکل سکتے ہیں جب words ایک خاص ترتیب میں ہوں ۔ الفاظ کا یہ گروپ دیکھیں:
نے میں کئی اسے دنوں دیکھا ہےنہیں سے
یہ الفاظ کا ایک بے ترتیب مجموعہ ہے جس کا کوئی مفہوم نہیں ہے۔ اگر انہی الفاظ کو صحیح ترتیب میں رکھا جاۓ تو یہ ایک با معنی جملہ بن جاۓ گا جیسے:
میں نے اسے کئی دنوں سے نہیں دیکھا ہے۔
اب یہ جملہ مکمل مفہوم دے رہا ہے۔ انگلش میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ انگلش الفاظ کا یہ گروپ دیکھیں:
him not I seen many for days have
یہ الفاظ کا ایک گروپ تو ضرور ہے مگر بے معنی۔
صحیح ترتیب میں رکھنے سے یہ جملہ اس طرح ہو جاۓ گا:
I have not seen him for many days.
اب آپ سمجھ گۓ ہونگے کہ جملوں کے با معنی ہونے کے لیے ان کا ایک خاص ترتیب میں ہونا ضروری ہے۔
یہ خاص ترتیب آخر ہے کیا؟
یہی وہ راز ہے جو اگر آپ نے سمجھ لیا تو بیڑہ پار ہے یعنی آپ کو صحیح انگلش بولنی اور لکھنی آجاۓ گی۔
تو آئیے کوشش کرتے ہیں اس راز کو جاننے کی یعنی الفاظ کو صحیح تر تیب میں کیسے رکھا جاۓ۔
ہر زبان میں جملوں کو ترتیب میں رکھنے کا اپنا اپنا طریقہ ہے۔انگلش کا بھی جملوں کو با معنی ترتیب میں رکھنے کا اپنا طریقہ ہے جسے گرامر کہتے ہیں۔ گرامر کیا ہے؟ جملوں میں الفاظ کو صحیح جگہ پر رکھ کرجوڑنے کے عمل، الفاظ کی اقسام اور الفاظ کے گروپ جو جملے بناتے ہیں، کے بارے میں جاننے کے عمل کو گرامر کہتے ہیں۔
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ انگلش میں ہر جملے کے پہلے word کا پہلا letter کیپیٹل میں لکھا جاتا ہے اور جملے کے آخر میں full stop لگتا ہے۔ Punctuation پر ہمارا ایک پیج اس ویب سائیٹ پر موجود ہے۔ جملے بنانے کے لیے مختلف pattern استعمال ہوتے ہیں جن میں یہ pattern عام ہیں:
ایک ایک کر کے ان کا جائزہ لیتے ہیں:۔
انگلش میں ایک چھوٹا جملہ دو حصوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ مثالیں دیکھیں:
Shakeel is going .
Catch has been taken .
یہ چاروں جملے دو حصوں subject اور verb پر مشتمل ہیں۔انگلش میں بیانہ جملے جنہیں Declarative یا Affirmative Sentences کہتے ہیں، عام طور پر subject سے شروع ہوتے ہیں۔ انگلش میں چار قسم کے جملے ہوتے ہیں جن میں سے زیادہ تر affirmative sentences استعمال ہوتے ہیں۔
کسی بھی جملے میں ایکشن کرنے والا noun یا pronoun سبجیکٹ کہلاتا ہے۔جملہ اس ہی کے متعلق ہوتا ہے۔ یہ جملے کا topic ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر جملے کے شروع میں آتا ہے۔ ابھی بیان کیے گۓ چاروں جملوں میں شروع کا پہلا لفظ جو بلو کلر میں دکھایا گیا ہے ، جملے کا subject ہے۔ Subject ایک سے زیادہ الفاظ پر بھی مشتمل ہو سکتا ہے۔ ان جملوں میں I ، she ، Shakeel اور catch سبجیکٹ ہیں۔
Verb جملے کا ایکشن بتاتا ہے۔ ابھی بیان کیے گۓ جملوں میں subject کے بعد والا لفظ یا الفاظ verb ہیں۔ انہیں ریڈ کلر میں دکھایا گیا ہے۔ Verb ایک یا ایک سے زیادہ الفاظ کا بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ اوپر دی گئی مثالوں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ verb ایک سے لے کر تین الفاظ پر مشتمل ہیں۔ Verb کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس ویب سائیٹ پر موجود verb کے پیج کو کلک کریں۔
جملے میں استعمال ہونے والے الفاظ انگلش کے آٹھ Parts of Speech کے کسی نہ کسی حصے سے ضرور تعلق رکھتے ہیں۔
Parts of Speech یہ ہیں:
جملے بنانے کے لئیے Parts of Speech کا جاننا ضروری ہے
صحیح جملے بنانے کے لیے ان تمام Parts of Speech کا جاننا ضروری ہے۔ اگر آپ ان کو جانے بغیر جملے بنانا چاہتے ہیں تو یہ بہت مشکل بلکہ نا ممکن کے قریب ہے۔ Parts of Speech کی مزید واقفیت کے لئیے اس ویب سائیٹ پر موجود پیج کو کلک کریں۔
انگریزی میں یہ patternسب سے زیادہ عام ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
Aslam is reading a book.
Khalid plays cricket and football .
She wrote a letter with pencil .
پہلے subject آتا ہے جو ان مثالوں میں بلو کلر میں دکھایا گیا ہے، پھر verb آتا ہے جو ریڈ کلر میں دکھایا گیا ہے اور پھر object آتا ہے جو گرین کلر میں دکھاۓ گۓ ہیں۔ ان جملوں میں اپنی ضرورت کے مطابق اضافہ کیا جاسکتا ہے
Sentence کا ایکشن وصول کرنے والا word جو noun یا pronoun ہوتا ہے، جملے کا object ہوتا ہے۔ object ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔ براہ راست (direct) ایکشن وصول کرنے والے word کو direct object کہتے ہیں اور کسی دوسرے object کے ذریعے وصول ہونے والے object کو indirect object کہتے ہیں۔ دونوں object ڈایریکٹ بھی ہوسکتے ہیں، ایک direct اور ایک indirect بھی ہو سکتا ہے۔ Direct Object اور Indirect Object آگے پیچھے ہو سکتے ہیں۔مثالوں سے سمجھتے ہیں۔ اوپر دی گئی مثالوں پر دوبارہ غور کرتے ہیں:۔
Aslam is reading a book.
Khalid plays cricket and football.
She wrote a letter with pencil.
پہلا جملہ ہے Aslam is reading a book جس کےمعنی ہیں اسلم کتاب پڑھ رہا ہے۔ اس جملے میں : اسلم subject ہے، is reading ایک ورب ہے۔ کیا پڑھ رہا ہے۔book۔ یعنیbook ایکشن وصول کر رہی ہے، اس لیے book ایکobject ہے۔ دوسرے جملے میں دو object ہیں۔ کرکٹ اور فٹبال ۔ دونوں directly ایکشن وصول کر رہے ہیں اس لیے دونوں direct object ہیں۔ تیسرا جملہ ہے She wrote a letter with pencil. جس کا مطلب ہے۔ اس نے pencil سے ایک خط لکھا۔ آپ سمجھ ہی گۓ ہونگے اس جملے میں she ایک subject ہے۔ wrote ایک verb ہے۔ایکش کون وصول کر رہا ہے:letter۔ تو یہ ایک direct object ہے ۔letter کس سے لکھا؟ ایکpencil سے۔ تو pencil ایک indirect object ہے۔